جامعہ اسلامیہ کی تدریسی، تحقیقی سرگرمیاں ناقابل تعریف ہیں، کنول شوذب
بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوزب نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیاں قابلِ تعریف ہیں۔ وفاقی حکومت یونیورسٹی کی تعمیر وترقی وتوسیع میں بھرپور معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر نئے تدریسی بلاکس کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 4ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا رہی ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری کنول شوزب نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر سے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے احمد پور شرقیہ کیمپس کے قیام کے لیے بھی تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اُنہیں نرسنگ سکول کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔ پارلیمانی سیکریٹری نے نرسنگ سکول کے قیام کوخوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عالمگیریت کے پیش نظر طلباء وطالبات کے لیے لینگوئج کورسز بہت ضروری ہیں تاکہ وہ دوسرے ممالک میں آسانی سے ملازمت حاصل کر سکیں۔ وائس چانسلر نے آگاہ کیا کہ احمد پور شرقیہ کے لیے جاری بس سروس میں ایک اور بس کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو طالبات کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر کیمپس میں جاری تحقیقی سرگرمیوں، فیکلٹی کے لیے تحقیقی منصوبوں کی خصوصی گرانٹس اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کنول شوذب