حادثات میں 2افراد جاں بحق، کرنٹ لگنے سے شہری چل بسا

حادثات میں 2افراد جاں بحق، کرنٹ لگنے سے شہری چل بسا

  

چوک سرور شہید، راجن پور، جام پور، شاہ جمال(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ اڈا کھو کھے پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں نوید احمد ولد رشید احمد سکنہ چک نمبر 334ٹی ڈی اے چوک اعظم شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 سرور شہید لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد ابراہیم، محمد آصف، آمنہ بی بی بھی حادثے میں زخمی ہو ئے تھے مگر انکی حالت خطرے سے باہر ہے، جاں بحق ہو نے والے نوید احمد کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا  کے حوالے کر دی گئی، پو لیس تھا نہ سرور شہید مصروف تفتیش ہے جبکہ  ڈیرہ انڈس روڈ پر طلائی والا کے قریب سراج احمد ولد ارشاد احمد۔ خالدمحمود ولد محمد بخش موٹر سایکل پر ڈیرہ کی طرف سے جارہے تھے اچانک روڈ کراس کرتے ہوئے موٹر سایکل سوار ٹرک میں جالگے جس سے خالد محمود ولد محمد بخش موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ سراج احمد شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ریسکو نے متوفی اور شدید زخمی افراد کو   ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ادھر نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔نواحی علاقہ علی دی بستی کا رہائشی محمد عرفان جاڑا دوران کام کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے ہسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -