وفاقی حکومت کا گریڈ ایک سے 16کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا گریڈ ایک سے 16کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ 

  

 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق  یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر کیا گیا ہے، ختم کی جانے والی اسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی اسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی اسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 کی گئی ہے۔صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی اسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا، اسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ارسال کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -