قابضین کیخلاف آپریشن، لیہ اور ڈیرہ  میں کروڑوں مالیتی سرکاری رقبہ واگزار

قابضین کیخلاف آپریشن، لیہ اور ڈیرہ  میں کروڑوں مالیتی سرکاری رقبہ واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لیہ، چوک اعظم، ڈیرہ(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار،سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرسرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف مسلسل کریک ڈوان جاری ہے۔متعلقہ ٹیم نے مزید 59کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر متعلقہ ٹیم نے چک نمبر 123 ٹی ڈی اے میں کارروائی کرتے ہوئے 59 کنال سرکاری رقبہ واگذار کروا لیاگیا۔جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے پانچ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے بندش کے اوقات کی خلاف ورزی پر گدائی کے علاقہ میں پندرہ دکانیں سربمہر کر دیں.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید پانچ دکانیں سیل کرنے کے ساتھ 35ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیااسسٹنٹ کمشنر نے کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں رمضان بازاروں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیاڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں تقریبآ 50 کروڑ روپے مالیت کا 3115 ایکڑ رقبہ واگزار کرالیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک بھرغرا میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی اور دو مقدمات کے اندراج کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا تونسہ شریف کے علاقے موضع ٹب میں بلدیہ تونسہ کا ملکیتی 131کنال رقبہ واگزارکرا لیاگیاچیف آفیسر میونسپل کمیٹی شہیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔
رقبہ واگزار