گھریلو ناچاقی پر سالوں کا بہنوئی پر حملہ چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا

گھریلو ناچاقی پر سالوں کا بہنوئی پر حملہ چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا

  

ملتان (وقا ئع نگار)گھریلو ناچاقی پر دلہن کے بھائیوں نے بہنوئی کو چھریوں کیوار کرکے زخمی کردیا تشویش ناک حالت میں  ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔تفصیل کیمطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقے موضع بیٹ مغل کارہائشی صفدر کی اپنی بیوی کیساتھ گھریلو ناچاقی جاری تھی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کہ ملزمان بلال اور ریاض جو صفدر کے سالے لگتے ہے آئے اور چھریوں کیوار کرکے اپنے بہنوئی صفدر کو لہولہان کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو سیریس حالت میں ریسکیو 1122کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور لایاگیا،پولیس نے واقعہ کیمتعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

شدید زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -