ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں، شہری موبائل  ،نقدی، زیورات،موٹر سائیکلوں سے محروم

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں، شہری موبائل  ،نقدی، زیورات،موٹر سائیکلوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے  پولیس نے مقدمات (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کیمطابق تھانہ بستی ملوک کیعلاقے شاہ میر سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی35ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی جلالپور کیعلاقے غازی پور محمد امجد سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی16ہزار وموبائل لیگئے،تھانہ بوہڑ گیٹ کیعلاقے خاجی محلہ محمد فرہاد سے دوڈاکو نے اسلحہ کیزورپر طلائی چین سمیت نقدی پانچ ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ مخدوم رشید کیعلاقے 18کسی وہاڑی روڑ حاجی فقیر محمد کیگھر تین مسلح داکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر نقدی2لاکھ10ہزار سمیت تین تولہ طلائی زیورات چھین کر لیگئے،اسی تھانہ کی حدود 17کسی القادر ٹریڈرزپر تین ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کیزور پر نقدی35ہزار سمیت سکیورٹی گارڈ سے پمپ ایکشن گن چھین کر فرار ہوگئے،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
وارداتیں