مسافر کوچ سے26کلو چرس  برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

مسافر کوچ سے26کلو چرس  برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) بلوچستان سے پنجاب آنے والی مسافر کوچ سے 26 کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کی ہدایت کے مطابق چیک پوسٹوں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر مہر ناصر ثاقب کی سخی سرور پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر عبدالباری اور حیات اللہ کو گرفتار کر لیا ہے مسافر کوچ میں سوار ملزمان سے 26 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے. ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب نے بتایا کہ چرس کوئٹہ سے ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -