سرائیکی پارٹی کے بانی تاج لنگاہ کی برسی اور  پارٹی کے یوم تاسیس پر تقریب، کیک کاٹا گیا

سرائیکی پارٹی کے بانی تاج لنگاہ کی برسی اور  پارٹی کے یوم تاسیس پر تقریب، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 8 ویں برسی اور پارٹی کا 32 واں یوم تاسیس کے موقع پر بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ ملتان (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
میں پاکستان سرائیکی پارٹی اور سرائیکی لائرز ونگ کے زیر اہتمام رہبرِ سرائیکستان کانفرنس منعقد ہوئی صدارت ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر تاج لنگاہ ایک تحریک کا نام ہے جنہوں نے سرائیکی قومی تحریک کو جنم دیا اور 89 میں باظابطہ پاکستان سرائیکی پارٹی کی بنیاد رکھی انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ میرے والد ہی نہیں بلکہ انہوں نے انکی سیاسی تربیت بھی کی جسکی وجہ سے آج ہم ان کے دیے ہوئے فلسفے کو لے کر چل رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے جو برسر اقتدار رہیں انہوں نے ہمیشہ سرائیکی قوم کے ساتھ غیر جمہوری رویے اختیار کیے پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہوئے ممبران نے سرائیکی قوم کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا سرائیکستان صوبے کے قیام کے لیے پورا سرائیکی وسیب متحد ہے اور انشاء اللہ ان جھوٹے حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کا وقت قریب آگیا ہے اور جلد ہی صوبہ سرائیکستان کے لیے پوری قوم سڑکوں پر نکلے گی اور حکمران کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے ساتھ غیر انسانی سلوک فوری بند کیا جائے سرائیکی وسیب کے پڑھے لکھے نوجوان آج ہاتھوں میں ڈگریاں لے دھکے کھا رہے ہیں ہمارے اوپر اپر پنجاب کی بیوروکریسی کو مسلت کیا گیا ہے آج ہر ادارے میں سابقہ 35 سال سے نواز شریف کی بھرتی کی ہوئی بیوروکریسی کو پوری سرائیکی قوم بھگت رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاج لنگاہ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے اسلیے ملتان کے ایمریسن کالج یونیورسٹی کو تاج لنگاہ یونیورسٹی کا نام دیا جائے سرائیکی رہنماء ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگوں کو غلام بنا دیے گیا ہے ہم آزاد قوم ہیں سرائیکی قوم کے ساتھ بنگالیوں جیسا سلوک بند کیا جائے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکمران جب چاہیں اپنی مرضی کی ترمیم پاس کرا لیتے ہیں جب سرائیکی قوم کے آئینی حقوق کی باری آتی ہے تو موجودہ حکمرانوں کو دو تہائی اکثریت کا بخار چڑھ جاتا ہے کانفرنس سے سابق صدر ہائیکورٹ بار سید اطہر حسن بخاری، میاں نورالحق جھنڈیر ایڈووکیٹ، ڈپٹی چیئرمین پی ایس پی علامہ اقبال وسیم، سید خالد جاوید بخاری ایڈووکیٹ، ملک محمد اکرم بھٹی سابق ممبر پنجاب بار کونسل، حاجی اسلم ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، حاجی اللہ وسایا خاں لنگاہ، ملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ، کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی کے رہنماء محفوظ خاں شجاعت، ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، وجاہت حسین خاں لنگاہ سابق سیشن جج، ملک زولنورین بھٹہ صدر پیپلز سرائیکی پارٹی، غلام عباس ڈاہا، ملک اکرم شاہین سومرو ایڈووکیٹ، جام یاسر ایڈووکیٹ، جام حفیظ، سرائیکی دانشور باسط بھٹی، شبیر لکھیسر، ملک عدیل ذیشان وینس ایڈووکیٹ، مہر ربنواز چاون ضلعی ملتان صدر پی ایس پی، سردار شریف خاں لشاری، رانا زیشان احمد نون، نفیس احمد انصاری ایڈووکیٹ، میڈم روبینہ بخآری اور دیگران نے خطاب کیا جبکہ سرائیکی شاعر عاشق خاں صدقانی، سید رمضان شاہ گیلانی، نظرفرید بودلہ، ثوبیہ ملک، جاوید شانی نے اپنے کلام کے زریعے بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے 32 واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا بار ایسوسی ایشن کا ہال صوبہ سرائیکستان اور تاج لنگاہ کے نعروں سے گونج اٹھا سٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے ترجمان ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے انجام دیئے جبکہ ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر سینئر وکلاء نے بھی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔
برسی