وزیراعلیٰ کا متوقع دورہ ملتان، ڈائریکٹر ورکس محمد  معظم کا لیبر کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعلیٰ کا متوقع دورہ ملتان، ڈائریکٹر ورکس محمد  معظم کا لیبر کمپلیکس میں ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ ملتان سے قبل ڈائریکٹر ورکس پنجاب محمد معظم اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کا لیبر کمپلکس میں ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

 کا جائزہ۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے جلد از جلد لینڈ سکیپنگ اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ کمپلکس میں موجود پارکوں اور گرین بیلٹس پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا لیں گے۔کمپلیکس میں موسمی پھولوں کی شجر کاری بھی کی ہے۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی ہمراہ ہیں۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -