نامعلوم افراد کا16سالہ لڑکے سے بدفعلی، بیہوشی کی حالت میں چھین کر فرار

  نامعلوم افراد کا16سالہ لڑکے سے بدفعلی، بیہوشی کی حالت میں چھین کر فرار

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ حرم گیٹ کے علاقے نامعلوم افراد نے 16سالہ لڑکے کواجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناکر نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،نشتر ہسپتال لایاگیا۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق غلام آبادکارہائشی محمد رمضان کا بیٹا شاہ میر بستی بچ میں درزی کا کام کرتا ہے اپنی دکان سے پانی بھرنے کی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

غرض سے واٹر فلٹریشن بچ بستی پہنچا جہاں نامعلوم شخص نے کہا کہ پانی والی بوتل کار میں رکھوادوں گا جب شاہ میر نے بوتل اٹھاکر کار میں رکھوانیلگاتو کار میں پہلے سے سوار دونامعلوم اشخاص نے منہ پر رومال رکھ دیا اور بیہوشی کی حالت میں کار میں ڈال کر نامعلوم جگہ پر لیگئے اور اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور نیم بیہوشی کی حالت سدوحسام نزد دربار جال والا کیقریب پھینک کر فرار ہوگئے،مقامی لوگوں نے واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاہ میر کو بیہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں ڈاکٹرز کیمطابق شاہ میر کیدونوں بازوپر بلیڈ لگنے کینشانات واضح پائے گئے اور دائیں بازو پر تحریر درج ہے کہ اگر اب یہ ہمیں نہ ملا تو اس سے بھی برا کریں گے،پولیس نے شاہ میر کا بیان قلمبند کرنیکیبعد نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

بدفعلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -