چوک سرور شہید،گیس پریشر میں کمی کے باعث  صارفین کو شدید مشکلات، شہریوں کا احتجاج

چوک سرور شہید،گیس پریشر میں کمی کے باعث  صارفین کو شدید مشکلات، شہریوں کا ...

  

 چوک سرورشہید(نامہ نگار)صبح کے اوقات میں گیس پریشر کم، شہریوں کا صبح کے اوقات میں ناشتہ بنانے میں دشواریوں کا سامنا،شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے صبح5 بجے سے 9 بجے کے اوقات میں چوک سرورشہید شہر میں گیس پریشر انتہائی کم (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ہوجاتا ہے جس سے گھروں میں خواتین کو ناشتہ بنانے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔شہریوں نے بارہا سوئی نادرن گیس کوٹ ادو کو مطلع کیا لیکن کوئی بھی شنوائی نہ ہوئی ہے جبکہ چوک سرورشہید میں سوئی گیس آفس بھی موجود نہ ہے۔عوام حیران ہیں کہ اب تو موسم گرما ہے اور موسم گرما میں تو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہ ہے۔پھر گیس پریشر کیوں کم کیا جاتا ہے کیا یہ جان بوجھ کر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے شہریوں ماسٹر عبدالسلام، چوہدری عبدالغفار، محمد جمیل، سیف الاسلام آصف، شرجیل احمد، گوہر یعقوب،عبدالغفور باروی، فیاض باروی، چوہدری اختر علی طاہر، طاہر شہزاد، قاری حسنین مظہری، رفاقت علی زیدی، جاوید اقبال چوہدری، حاجی عبدالرزاق، اوردیگر نے حلقہ کے ایم این اے اوروفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی  اور جی ایم سوئی گیس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کم گیس پریشر کے اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور کھاناپکانے کے اوقات میں گیس پریشر کو پورا رکھا جائے۔آگے ماہ رمضان المبارک بھی آرہا ہے یہی حال رہا تو عوام کو ماہ مبارک میں شدید مشکلات ہوسکتی ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -