مولر اینڈ فپس، جاز ڈیجیٹ4 جی سمارٹ فونز کا ڈسٹری بیوٹر مقرر

  مولر اینڈ فپس، جاز ڈیجیٹ4 جی سمارٹ فونز کا ڈسٹری بیوٹر مقرر

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اورنمبرون 4Gآپریٹر جاز(Jazz) نے مولر اینڈ فپس (M&P) پاکستان کو جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کیاہے۔ صرف4ہزار99روپے قیمت سے شروع ہونے والے اس اسمارٹ فیچر فون کاشمارانٹرنیٹ کی سہولت سے مزین انتہائی سستے موبائل فونز میں ہوتاہے۔مولر اینڈ فپس کی مدد سے، جاز ڈیجیٹ 4G کی دو مختلف اقسام، ایلیٹ اور ڈیفنڈرموبائل مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جاز کے چیف کمرشل آفیسر، آصف عزیز نے کہاہے کہ”اگرچہ ہم معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے ہمیشہ سے کام کررہے ہیں تاہم سستے موبائل فونز تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچرفونز کی وسیع پیمانے پر دستیابی کے لئے کم اور درمیانی آمدن والے صارفین کوموبائل انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

‘ 

مولر اینڈ فپس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کامران نشاط نے اس حوالے سے کہاکہ ”ڈسٹری بیوشن کا ایک بڑامرکز ہونے کی حیثیت سے ہمارا مقصداپنے صارفین کو ان کے مسائل کا زیادہ سے زیادہ حل پیش کرنا ہے۔ جاز کے ساتھ ہمارا تعاون ایک منفرد اقدام ہے۔ خریداری کے مختلف مقامات تک اپنی رسائی کی بدولت ہم عام لوگوں تک جاز ڈیجیٹ 4G کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔“ ڈیجیٹ 4Gکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبد الرحمن محمود نے کہا کہ ”Digit ہر پاکستانی کا برانڈ ہے۔ ہمارا مشن پاکستانی شہریوں کو ڈیجیٹائز کرنا ہے تاکہ وہ موجودہ دور میں اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا طرز زندگی بہتر کرسکیں۔ یہ ڈیجیٹ ا سمارٹ فیچر فونز سستے بھی ہیں اور معیار ی بھی ہیں۔ جاز کے ساتھ ہماری شراکت داری ان فیچر فونز کو سپرفورجی (4G) نیٹ ورک  سے لیس کرتے ہوئے ملر اینڈ فپس کے تعاون سے ملک بھر میں ان کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔مزید برآں اس شراکت داری سے پاکستان کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ڈیجیٹل انقلاب آئے گا۔“KaiOS نامی لائٹ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچر فونزسے صارفین واٹس ایپ، یوٹیوب، فیس بک، جاز ٹی وی، گوگل وغیرہ جیسی مشہور ایپس(APPS) اور لوکل کانٹینٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ فونزجاز کنکشن سے آراستہ ہیں جوکہ وائس اور ڈیٹا کے سستے ریٹس تک رسائی دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ، انفرادی خصوصیت کے حامل ان ہینڈ سیٹس میں 400 موبائل ایپس چلائی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -