آئی ایم سی نے بڑا روف ٹاپ سولر پی وی یونٹ نصب کردیا

 آئی ایم سی نے بڑا روف ٹاپ سولر پی وی یونٹ نصب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)انڈس موٹر کمپنی  پاکستان میں سب سے بڑے روف ٹاپ سولر فوٹو وولٹک (پی وی) پلانٹ اور  آٹوموبائل انڈسٹری میں سب سے بڑے سولر پی وی پلانٹ نصب کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ ٹویوٹا ایشیا پیسفک ریجن میں اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے۔نئے سولر پی وی پلانٹ کا افتتاح کمپنی کے چیئرمین، محمد علی حبیب اور نئے وائس چیئرمین شن جی یانانگ اور سی ای او علی اصغر جمالی نے کیا۔ملک میں گزشتہ کئی عشروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ 2019 میں 154 ٹن سے بڑھ کر 248ملین ٹن ہوا۔ حکومت پائیداری کے فروغ کیلئے 2025 تک ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سولر پی وی پلانٹ 10 ہزار پی وی پینلز پر مشتمل ہے اور اس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4.5 ایم وی پی رٹینگ ہے۔ اس سے نہ صرف کمپنی کے کاربن کے اخراج میں سالانہ 3 ہزار ٹن کمی لانے میں مددملے گی بلکہ توانائی پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او آئی ایم سی، علی اصغر جمالی نے کہا”دنیا قابل تجدید توانائی کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو ماحول پرپڑنے والے اثرات کو کم کر نے کیلئے تیزی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سولر پی وی پلانٹ ہمیں اخراجات میں کمی لانے اور توانائی سپلائی میں جزوی طورپر خود کفیل بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔
 ہم مستقبل قریب میں 1.3MWp   ریٹنگ کے اضافہ کے ساتھ سولر کی صلاحیت بڑھانے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔“انہوں نے کہا“ ٹویوٹا انوائرمنٹل چیلنج 2050 کے تحت ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کا عزم کئے ہوئے جہاں لوگ، گاڑیاں اور فطرت ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور ہم پائیدار معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :

کامرس -