کرسچن کالونی کو مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

  کرسچن کالونی کو مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)بیرون کوہاٹی گیٹ تیل گودام میں واقع کرسچن کالونی کو ٹاون ون انتظامیہ کی جانب سے بغیر نوٹس کے مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کو بغیر نوٹس اور متبادل جگہ کے انتظام کے بغیر مسمار نہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کرسچ کالونی کے افراد بچے بوڑھے اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرے میں شریک ایک بزرگ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ نصف صدی سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں  تاہم اچانک انتطامیہ کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے سے ان پر قیامت ٹوٹ گئی انہوں نے کہا کہ گھر مسمار کرنے سے قبل نوٹس دیا جاتا ہے جو ہمیں نہیں دیا گیا جبکہ متبادل جگہ کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ نے نہ نوٹس دیا اور نہ متبادل جگہ کا انتظام کیا اور گھر مسمار کرنا شروع کیے جو ظلم کی انتہاء ہے مظاہرے سے اقلیتی برادری کے رکن قومی اسمبلی جمشید ٹومس نے بھی خطاب کیا اور اپنے مظاہرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -