شانگلہ،ٹریفک حادثہ میں زخمی موٹر سائیکل سوار چل بسا

شانگلہ،ٹریفک حادثہ میں زخمی موٹر سائیکل سوار چل بسا

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ رانیال موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میں زخمی محمد بلال زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق۔والدہ بیٹے کی وفات کی خبر برداشت نہ کرسکی دل کا دورہ پڑنے سے وہ بھی چل بسی۔ایک گھر سے دوجنازے اُٹھے اور پورا علاقہ سوگوار ہر طرف غم ہی غم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شانگلہ کے علاقے رانیال میں موٹرسائیکل حادثے میں شدید زخمی محمد بلال جمعرات کو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جس سے ان کی والدہ کو خبر ہوئی تو وہ یہ افسوس ناک خبر برداشت نہ کرسکی اور صدمے سے دل کا دورہ پڑگیا اور وہ بھی خالق حقیقی سے جاملی۔سوشل میڈیا پر مرحومین کی ایصال ثواب اور نوجوان کی تصاویر پر مختلف حلقوں کیجانب سے اظہار افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہیں۔ایک ہی گھر سے دو جنازے اُٹھے تو پورا علاقہ سوگوار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -