منشیات سمگلر کو جرم ثابت  ہونے پر قید وجرمانے کی سزا

منشیات سمگلر کو جرم ثابت  ہونے پر قید وجرمانے کی سزا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسدادمنشیات خیبرپختونخواکی عدالت کی جج نصرت یاسمین انتخاب نے منشیات سمگل کرنے میں ملوث پشاور کی رھائشی ملزم کو جرم ثابت ھونے پر 14سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی کے باعث ملزم مزید ایک سال کی سزا گذارے گا استغاثہ کے مطابق ملزم فداحسین ساکن لنڈی ارباب کے قبضے سے اے این ایف نے 11نومبر 2019 کو 9کلو چرس اسوقت برآمد کی تھی جب ملزم چرس رکشہ نمبر 8408 جی بی میں سمگل کرنے کی کوشیش کررھا تھا گزشتہ روز کیس کی سماعت فاضل عدالت کی جج نے کی اے این ایف کے تفتیشی آفیسر نے کیس میں ٹھوس شواہد اور استغاثہ کی جانب سے گواھوں کی مضبوط بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے ملزم پر جرم ثابت کرنے پر ملزم کو سزا سنادی ھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -