منشیات سمگلر عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات

منشیات سمگلر عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید شوکت اللہ شاہ نے  بھاری منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ استعاثہ کے مطابق ملزم امان اللہ پر الزام تھا کہ وہ  چرس سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ بڈھ بیر پولیس نے شیخان چوک کے قریب ٹانگو اڈہ کے مقام سے گرفتار کیا تھا اور ملزم کے قبضے سے 8کلو گرام چرس برآمد کی تھی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں داخل کیا، ملزم کی جانب سے مقدمے کے دوران ایڈووکیٹ ولی اللہ خان پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مال مقدمہ ثابت نہیں ہے اور اس کے علاوہ استعاثہ کے دیگر بیانات میں تضاد بھی موجود ہے جس سے ملزم کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوتا لہذا ملزم کو بری کی جائے، عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔