کورونا وائرس میں تیزی، سروس، ٹربیونل غیر فعال، بند کرنے کیلئے درخواست 

      کورونا وائرس میں تیزی، سروس، ٹربیونل غیر فعال، بند کرنے کیلئے ...

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)کوروناوائرس کی تیسری لہر میں تیزی اور کورونا وائرس سے خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل کے تین ممبران اور تین ملازمین متاثر ہونے اور  چیئر مین خیبر پختون خوا حامد فاروق  کے جاں بحق ہونے کے باعث خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل غیر فغال ہونے  کے بعد رجسٹرار سروس ٹربیونل نے چیف سیکرٹری  خیبر پختون خوا کو ٹربیونل بند کرنے  کے لئے درخواست لکھ دی ہے درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  چیئر مین خیبر پختون خوا حامد فاروق کے جاں بحق ہونے کے باعث خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل غیر فغال ہو چکا ہے جبکہ اس دوران کوروناوائرس کی تیسری لہر میں تیزی اور کورونا وائرس سے خیبر پختون خوا سروس ٹربیونل کے تین ممبران میاں محمد، عتیق الرحمان وزیر اور صلاح الدین اور تین ملازمین عامر شہزاد، فقیر محمد اوررحم زیب متاثر ہوئے ہیں جس سے ٹربیونل مکمل طور پر غیر فغال ہوچکا ہے لہذا چیف سیکرٹری ٹربیونل بند کرنے کی اجازت دیں تاکہ مستقبل میں مزید قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -