سمگل شدہ پٹرول کیس،سیکرٹری پٹرولیم سے 19اپریل کو رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سمگل شدی پٹرول کی بیچنے کے الزام میں پٹرول پمپ مالکان پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم سے اس بارے میں 19اپریل کو رپورٹ طلب کرلی ہے،مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر سماعت کی جس میں پٹرول پمپ مالک کے خلاف سمگل پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں مقدمات کو چیلنج کیا ہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت کووزارت پٹرول کے حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی،پٹرولیم آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کے حل تلاش کریں اور پٹرولیم مصنوعات کے اداروں کے درمیان کو مسائل کو حل کیا جائے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ن کے موکل کے پاس این و اسی اور لائسنس دونوں ہیں مگر پھربھی ایف آئی ی آر درج کرلی گئی۔
سمگل شدہ پٹرول