آج پی ڈی ایم رہنما ایک دوسرے کے دست و گریباں ہیں، حلیم عادل

 آج پی ڈی ایم رہنما ایک دوسرے کے دست و گریباں ہیں، حلیم عادل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے لیکن خود ہی گر چکے ہیں۔ آج پی ڈی ایم کے رہنما ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں۔ الحمد اللہ 2021ملک کی ترقی کا سال ثابت ہورہا ہے۔ ہمارے لیڈر عمرا ن خان کی جدوجہدکی بدولت ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو باہر سے اپنا سارا پیسہ ملک میں لائے۔ آج پاکستان کی برآمدات بڑھ چکی ہیں سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ڈالر بھی گر چکا ہے۔ سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس اہداف مکمل کئے ہیں بزنس کمیونٹی ٹیکس ادا کر رہی ہے۔ اپوزیشن ایک چھوٹی پوزیشن پر لڑ رہی ہے پی ڈی ایم اپنی موت مر چکی ہے۔  پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا پیلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں۔ سندھ میں تعلیم، صحت، صاف پانی عوام کو میسر نہیں ہے۔ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں پانچ ہزار سے زائد ایڈز کے کیسز رونما ہوچکے ہیں خسرہ بیماری سندھ میں پھیل رہی ہے۔
حلیم عادل