معاون خصوصی عارف احمدزئی نے منرلز اہلکاروں کی کارکردگی کوسراہ

   معاون خصوصی عارف احمدزئی نے منرلز اہلکاروں کی کارکردگی کوسراہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع مہمند میں محکمہ معدنیات کے اہلکاروں نے ایک کارروائی میں 108 ٹن نیپرائٹ غیر قانونی طریقے لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات ضلع مہمند کے منرلز حکام نے اطلاع ملتے ہی مہمند کے علاقے  غلنئی میں متعلقہ غیر قانونی طور پر لے جانے والے گاڑی کے خلاف کارروائی کی اور موقع پر ہی ڈرائیور کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر دی اور گاڑی سمیت نیپرائٹ اپنے تحویل میں لے لیئے۔معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے محکمہ معدنیات کے منرلز  حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کے متعلقہ حکام شاباش کے حقدار ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائی کیونکہ کسی کو بھی عوامی وسائل لوٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر محکمہ معدنیات سے فوائد حاصل کئے جائیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -