پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

  پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)گلبہار پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے جو ا ں سالہ لڑکے کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے کرائم سین سے شواہد اور سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی ارسلا ن وحید نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھا ئی محمد ولید اپنی بہن کے گھر سے واپس آ رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ا ٓ کر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور کرائم سین سے شواہد، قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور مقتو ل کا مو با ئل ڈیٹا بھی لیکر تحقیقا ت شروع کر دی ہے اور نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -