ڈیرہ میں ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کے زیرصدارت پولیس حکام کا اجلاس

      ڈیرہ میں ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کے زیرصدارت پولیس حکام کا اجلاس

  

ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورو رپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی سربراہی میں کرائم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک اور انوسٹی گیشن ایس پی محمد جاوید کے علاوہ ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن آفیسرنے شرکت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام ایس ایچ او کو اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی حدودمیں کرائم کی شرح کو کم سے کم کرنے کے لیے ملزمان کوٹریس کرکے ان کوجلدازجلد کیفرکردارتک پہنچائیں اسی طرح پولیس کوسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کے حوالے سے اپنی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تمام تھانہ جات میں تفتیشی افسران زیرتفتیش مقدمات کوسائنسی تکنیک کے ذریعے ٹریس کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نجم الحسنین لیاقت نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے تھانہ جات کے اندراورعلاقہ حدودمیں حکومت کی مقررکردہ ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گاسی طرح کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں اوربنکوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کویقینی بنایاجائے تاکہ جرائم پر قابوپایاجاسکے اسی طرح ضلع بھر میں غیرقانونی پٹرول وڈیزل ایجنسیوں کے خلاف بھی کاروائیوں کو تیزکیاجائے۔لوگوں کے مسائل کو فی الفور میرٹ کی بنیاد پرحل کیاجائے۔ایف آئی آر کے اندراج کو بلاتفریق درج کیاجائے۔آخر میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے ڈی ایس پی سرکل پہاڑپور عالمگیر خان اور ایس ایچ او پنیالہ ذوالفقار خان کی ڈیرہ جات ریلی میں بہترین کارکردگی پران کی تعریف کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -