بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کین سینو دینے کا آغاز

 بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کین سینو دینے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے نئے ویکسین کین سینو دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ویکسین 70 سال اور زائد عمر کے شہریوں کو دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 86 بزرگ شہریوں کو یہ ویکسین دی گئی۔ ابتدائی طور پر یہ ویکسین صوبے کے 4 اضلاع پشاور، ایبٹ آباد، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 7 اسپتالوں میں دی جا رہی ہے۔ ان ہسپتالوں میں پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور،  صفوت غیور شہید میموریل ہسپتال  پشاور، پولیس ہسپتال ایبٹ آباد، بی ایچ یو فتح پور سوات، سول ہسپتال کبل، ودودیہ ہال ہسپتال اور سول ہسپتال پولیس لائن ڈی آئی خان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کین سینو ویکسین کی صرف ایک ڈوز دی جاتی ہے۔ ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 64 ہزار 621 بزرگ شہریوں اور 44 ہزار 77 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے بزرگ شہریوں کی تعداد 4 ہزار 343 اور ہیلتھ ورکرز کی تعداد 23 ہزار 830 ہے۔ صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 8 ہزار 745 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔