شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔سڑک کی بہتری کے لیے سی اینڈ ڈبلیو سے رپورٹ طلب کی جائے گی مائننگ کے حوالے سے ضلعی سطح پر اور ڈویژنل ہیڈ کواٹر کے ذریعے صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔بی ایچ یو کے قیام کے لیے محکمہ ہیلتھ سے سفارشات طلب کی جائیں گی۔۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روز ضلع ایبٹ آباد کے تر نوا ئی میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے مسا ئل اور مشکلا ت کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے اپنی شکایات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے اہلیان علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام مسائل پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا جبکہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شکایات کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کو مزید عملد درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کام کر رہی ہے۔اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو پیش کیں۔ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل میں مائننگ کی وجہ سے روڈ کی بری صورتحال،  جنگلات کی کٹائی، لیز مالکان کی شکایات، بجلی کی بندش، بی ایچ یو کے قیام، زراعت کے شعبے میں ترقی اور ٹریننگ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی، کھیلوں کے گراونڈ کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے مسائل، ترقیاتی سکیموں کی عدم تکمیل،وائلڈ لائف، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور سے متعلق لوگوں نے شکایات پیش کیں جن پر موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، اور تمام وفا قی،صو با ئی اور ضلعی محکمو ں کے افسران نے شرکت کی۔آخر میں عوا م کی طر ف سے پیش مائننگ کی وجہ سے سڑک کی ابتر صورتحال اور لوگوں کے نقصان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا عمائدین علاقہ کے ہمراہ مائننگ سائیٹ ترنوائی کا دورہ کیا۔

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدا یت کی کہ وہ تعلیم کی فراہمی میں کوالٹی انڈیکیٹرز پر خصوصی توجہ دیں اور معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اورکورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے حوالے سے سکولوں میں ایس او پیز، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدا یا ت انہو ں نے گزشتہ روز یجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے جنوری تا مارچ، تین ماہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایم او ایجوکیشنل مانیٹرنگ اتھارٹی امان اللہ سعید نے مانیٹرنگ کے حوالے سے ماہ جنوری تا مارچ 2021 کے دوران کارکردگی سے متعلق اعداد وشمار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی ای اوز کو ہدیاات جاری کیں کہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کے ساتھ ساتھ کوالٹی آف ایجوکیشن پر پوری توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طلبہ کو تعلیم کے لیے بہتر ماحول اور نگہداشت فراہم ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیا تاکہ اس سال کے آغاز سے ہی وائرس کے کنٹرول میں مدد مل سکے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ انڈیکیٹرز میں کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے ڈی ای اوز میل اور فیمیل کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور محکمہ تعلیم کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کرے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد،ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی امان اللہ سعید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، سی اینڈ ڈبلیو اورمحکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -