اکوڑہ خٹک،بدبخت بیٹے کے ہاتھوں سگی ماں جاں بحق
اکوڑہ خٹک(نمائندہ پاکستان) اکوڑہ میں غیرت کے نام پر بیٹے نے سگی ماں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر ڈالایاسر کو اپنی ماں کی بدچلنی پر شک تھا متعدہ بار منع کیا تنگ آکر گھر کے اندر فائرنگ کر کے سگی ماں کو موقع پر ہلاک کر کے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اکوڑہ پولیس نے ماموں کی رپورٹ پر ملزم بھنجے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے موضع خیر آباد محلہ تاپو کورونہ کے رہائشی جواں سالہ لڑکے یاسر ولد مصری خان کو اپنی ماں پر بدچلنی کا شک تھا جس پر ماں بیٹے میں متعدہ بار تکرار ہو چکی تھی اور اپنی ماں کو بدچلنی سے منع کر تا رہا لیکن تنگ اکر اور لوگوں کے تانے سن کر گھر کے اندر اپنی سگی ماں مسماۃ گل بی بیزوجہ مصری خان کو فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اکوڑہ پولیس نے ماموں کی رپورٹ پر ملزم بھنجے یاسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے لیکن تاحال گرفتار عمل میں نہ آسکی۔