نوشہرہ،گھر کے مالک کی حاضر دماغی اور پولیس کی بروقت کاروائی 

    نوشہرہ،گھر کے مالک کی حاضر دماغی اور پولیس کی بروقت کاروائی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)گھر کے مالک کی حاضر دماغی اور نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی۔اپنے آپ کو سرکاری اہلکار حاضر کرنے والے دو ملزمان گرفتار حیدر زمان ساکن حکیم آباد نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو اطلاع دی کہ اس گھر دو افراد آئے ہیں جو اپنے آپ کو سرکار اہلکار ظاہر کر رہے ہیں اور گھر کے  اندراج کے کاغذات مانگ رہے  ہیں۔جن پر ہمیں شک ہے کہ وہ سرکاری اہلکار نہیں ہیں۔انہیں کسی بہانے بٹھایا ہے مذکورہ اطلاع پر ضیا اللہ خان SI فوری طور پر بمعہ نفری پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیاسرسری انٹاروگیٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ دونوں کسی سرکاری ادارے سے تعلق نہیں رکھتیدونوں ملزمان ماجد ولد عصمت ساکن ڈھیری کٹی خیل اور افتخار ولد ریاض ساکن طورو مردان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -