موجودہ حکومت ملک کے مستقبل کیساتھ کھیل رہی ہے، احسن اقبال

  موجودہ حکومت ملک کے مستقبل کیساتھ کھیل رہی ہے، احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوان اور طلبہ دشمن پالیسیاں بنا رہی ہے، ہائر ایجوکیشن کو تباہ، ملک بھر کی جامعا ت سے ریسرچ کے نظام کو بند کر دیا جامعات کی فنڈنگ ختم کر دی گئی ہے، حکومت نے بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کے اسکالر شپ پروگرام میں سیٹوں کو کم کر کے دہشت گردی اور پسماندگی سے متاثرہ نوجوانوں پر ظلم ڈھایا ہے، فی الفور سیٹوں کو بحال کیا جائے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں طلبہ کے احتجاج میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا حسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت پاکستان کے مستقبل کیساتھ کھیل رہی ہے،یہاں سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ سے یکجہتی کیلئے آیا۔(ن) لیگ حکومت نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے خصوصی سکالر شپ پروگرام شروع کیا تھا، جسکا مقصد طلبہ کو تعلیم کا موقع فراہم کرنا تھا، لیکن موجودہ حکو مت نے اس منصوبے کو رول بیک کیا، موجودہ حکومت طلبہ کے مستقبل کیساتھ کھیلنے سے گریز کرے۔ ملک کے کسی علاقے کا اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا سابقہ فاٹا کا ہوا، حکومت ان کو تعلیم سے آراستہ کرے تا کہ سابقہ فاٹا میں امن و خوشحالی آئے، طلبہ کی سیٹوں میں کمی سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ہے، مطالبہ کرتا ہوں ہائر ایجوکیشن کے تحت تمام سکالر شپس کو بحال کیا جائے۔

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -