کورونا کی تیسری لہر،جراثیم کش سپرے کا عمل شروع نہ سکا

کورونا کی تیسری لہر،جراثیم کش سپرے کا عمل شروع نہ سکا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور شہر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجو تاون ون انتظامیہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں کورو نا وائرس سے بچاو کیلئے جراثیم کش سپرے کا عمل شروع نہ کر سکی جسکے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جانے لگی اندرون شہرکے علاقوں اندرون وبیرون لاہوری گیٹ،کچھی محلہ،محلہ ساربانان،بیرون گنج،شیخ آباداوراس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق مذکورہ علاقوں میں دوبارہ اسپرے کی ضرورت ہے  تاہم انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا  ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس قریبی علاقوں میں پہنچ چکا ہے جسکی وجہ سے شدیدخوف وہراس پایاجاتاہے اانہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان اور وزیر بلدیات  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طورپراندرون شہرمکمل طورپرکوروناوائرس سے بچاؤکیلئے جراثیم کش سپرے کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -