مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا  اجلاس 13 اپریل کو طلب کیا گیا 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا  اجلاس 13 اپریل کو طلب کیا گیا 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل 2021 بروز منگل شام 30:6 بجے ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا کے دفتر  واقع   عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوگا۔ جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، علمائے کرام اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -