جانوروں کو متعدی بیماری منہ کھر سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کا آغاز

جانوروں کو متعدی بیماری منہ کھر سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو اسٹاک و زراعت محب اللہ خان نے جمعرات کے روز ڈائریکٹریٹ جنرل لائیو سٹاک توسیع پشاور میں جانوروں کی متعدی بیماری منہ کھر کے تدارک کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسرار، ڈی جی لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر عالم زیب،ڈی جی ماہی پروری خسرو کلیم، ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحقیق ڈاکٹر اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ویکسین متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبے میں منہ کھر کی بیماری کی روک تھام کے لیے متعلقہ اہلکار ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور کسانوں،مویشی پال لوگوں کی مدد کرتے ہوئے جانوروں کو اس بیماری سے محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس متعددی بیماری کے باعث زمین داروں کے مالی نقصان کے ساتھ صوبے کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے فوری طور پر حکمت عملی واضح کرتے ہوئے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور جہاں بھی مشکلات درپیش ہوں انہیں ان کے نوٹس میں لایا جائے تا کہ انہیں جلد از جلد حل کیا جا سکے۔