ٹورازم ہائیڈل پاور سٹیشن مائن اینڈ منرل میں سرمایہ کاری ناگزیر: سرتاج احمد خان 

ٹورازم ہائیڈل پاور سٹیشن مائن اینڈ منرل میں سرمایہ کاری ناگزیر: سرتاج احمد ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹورازم، ہائیڈل پارسٹیشن، مائن اینڈ منرل میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے اور پاکستان کے لیڈر گڈز کی ترکمانستان میں ڈیمانڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایف پی سی سی آئی اورچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ترکمانستان کے درمیان منعقدہ ویڈیو کانفرس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرس میں ترکمانستان کے سفیر ایچ ای عرفان احمد، چیمبرزآ ف ترکمانستان کے چیئرمین Dovletgedlia Rejepov،ایف پی سی سی آئی صدر ناصر حیات مگو، کوآرڈینیٹر سلطان رحمان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی چاہتی ہے کہ ترکمانستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھائے، ایک دوسرے کے ساتھ جائنٹ وینچر کرنا چاہئے، خیبرپختونخوا میں متعدد اکنامک زون بن گئے ہیں اور ترکمانستان کے بزنس کمیونٹی صوبے کا دورہ کرے اور خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کو ترکمانستان کے دورہ کرے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکے، انہوں نے کہاکہ ترکمانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ارندوشاہ سلیم باڈرسٹیشن کھولنے سے مزید مواقع پیدا ہوجائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -