وزیر تعلیم شہرام خان ترکی کی تالاش آمد،مظفر سید ایڈوکیٹ سے تعزیت

 وزیر تعلیم شہرام خان ترکی کی تالاش آمد،مظفر سید ایڈوکیٹ سے تعزیت

  

تیمرگرہ(بیوروپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکی کی تالاش  دیرلویرآمد،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ سے اُ ن کے بڑے بھا ئی کے وفات پر تعزیت کااظہا ر،مرحوم کی بلند درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعز یت کیا،رسم قل کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے سابق ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسراور سینیر معلم حاجی بہادر سید مرحوم کی سماجی اور علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا،علاوہ ازیں رسم قل کے موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی،سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ،پی پی پی کے قائدین اخونزادہ چٹان،جے یوآئی کے سابق صوبا ئی امیر مولانا گل نصیب خان بشمول انتظامی افسران،سماجی مشران سمیت ہزاروں افراد نے تالاش بنڑگے میں مرحوم کی رسم قل میں شرکت،مرحوم کی ایصال کے لے اجتماعی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -