پی ایچ ڈی پڑھانے والے خود پی ایچ ڈی ہولڈر نہیں ہیں،سندھ ہائی کورٹ

   پی ایچ ڈی پڑھانے والے خود پی ایچ ڈی ہولڈر نہیں ہیں،سندھ ہائی کورٹ

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کہاہے کہ پی ایچ ڈی پڑھانے والے خود پی ایچ ڈی ہولڈر نہیں ہیں،جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کے اسکول آف لاء سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی عدم تعیناتی سے متعلق دراخوست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جواب جمع کروایادیا۔عدالت نے جواب کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے مطابق پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو پڑھانے کے لئے پی ایچ ڈی کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی ٹیچر پڑھا رہے ہیں۔درخواست گزارنے کہاکہ سپریم کورٹ نے 2012 میں فیصلہ دیا تھاکہ لاء میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کے لئے فیکلٹی پی ایچ ڈی ہونا لازمی ہے۔درخواست گزارکے مطابق کراچی یونیورسٹی نے کسی بھی طالب کو پی ایچ ڈی میں داخلہ نہیں دیا۔پولیس افسران اور ایف آئی اے افسران کو داخلے دے دیئے گئے ہیں 

سندھ ہائی کورٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -