سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی کوشش ناکام،ڈرون فضا میں تباہ 

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی کوشش ناکام،ڈرون فضا میں تباہ 

  

ریاض(آئی این پی)عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا،سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی عرب میڈیا کے مطابق  عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حوثی باغیوں کی جانب سے آئے روز یمن کی سرحد سے منسلک سعودی شہروں پر میزائل یا ڈرون سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عرب اتحادی افواج نے متعدد بار ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -