ملک میں مزید 98اموات، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22فیصد تک جا پہنچی 

ملک میں مزید 98اموات، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22فیصد تک جا پہنچی 

  

 اسلام آباد،لاہور، کراچی (سٹاف رپورٹرز، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی،جبکہ 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر صوبہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دارالحکومت لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کی تشویشناک سطح پر جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں بالعموم اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا کی تشخیص کیلئے مجموعی طور پر 7 ہزار 10 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایک ہزار 575 کیسز مثبت نکلے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 28 کا تعلق لاہور سے تھا۔لاہور کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں میں مز ید اضافہ ہوا ہے، لاہور کے 78 فیصد آئی سی یو اور 70 فیصد آکسیجن وارڈ بھرے ہوئے ہیں۔

 کورونا صورتحال

مزید :

صفحہ اول -