مسلم لیگ (ن) کا یوٹرن، قومی اسمبلی کے اجلاسوں، غیر ملکی دوروں کا بائیکاٹ ختم

  مسلم لیگ (ن) کا یوٹرن، قومی اسمبلی کے اجلاسوں، غیر ملکی دوروں کا بائیکاٹ ...

  

 اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لکھا گیا خط کام دکھا گیا اور مسلم لیگ (ن) نے بھی بڑا یوٹرن لیتے ہوئے سپیکر قو می اسمبلی کے اجلاسوں اور غیر ملکی دوروں کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے متعلق امور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جیل سے دیکھنے لگے۔سپیکر اسد قیصر کی جا نب سے شہباز شریف لکھے گئے خط نے کام دکھا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی اجلاسوں اور غیر ملکی دوروں کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کو ایک پیغام کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ افغانستان کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے وفد کیساتھ جائیں،ذرائع نے بتایا مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا حصہ بننے پر بھی غور شروع کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی پہلے ہی سپیکر کیسا تھ پارلیمانی روابط بحال کرچکی ہے۔

بائیکاٹ ختم

مزید :

صفحہ اول -