ملک کے نوجوانوں کو سلام  پیش کرتا ہوں،شہریار آفریدی

ملک کے نوجوانوں کو سلام  پیش کرتا ہوں،شہریار آفریدی

  

کوھاٹ (بیورورپورٹ) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سانحہ 9/11 کے بعد بیرونی قوتوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار پھیلانے کے لیے ہائیبرڈ وار شروع کی لیکن میں ملک کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ بطور مہمان خصوصی پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکورٹی اور کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ہونے والے ویبینار میں ”قومی جذبے کو ابھارنے“ کے حوالے سے کوھاٹ کے نوجوانوں سے آن لائن خطاب کر رہے تھے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جس دن ریاست نے ٹھیک طرح سے ان پر انوسٹ کیا تو ان کے ذہنوں میں آئندہ کوئی بھی انتشار پھیلا نہیں سکے گا پکس کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط‘ تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی جنرل (ر) نعیم لودھی‘ وی سی کسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور ہیومن رائٹس ایکیٹوسٹ سوشل ورکر شاد بیگم نے بھی ویبینار سے خطاب کیا مقررین نے مستحکم پاکستان اور نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -