جنوبی وزیر ستان،آپریشن راہ نجات متاثرین،احتجاجی  دھرنے کیلئے پشاور روانہ

جنوبی وزیر ستان،آپریشن راہ نجات متاثرین،احتجاجی  دھرنے کیلئے پشاور روانہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان:آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضوں کی عدم ادائیگی اور سروے سے راہ جانے والے مکانات کے حوالے سے یوماسید کا سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ وزیر اعلی  ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کیلئے پشاور روانہ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات گزشتہ آپریشنوں سے متاثرہ محسود قبائل کا سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ شیرپاو ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پشاور روانہ ہوگیا، اس موقع پر قبائلی رہنما شیرپاو ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے محسود قوم اپنے حقوق کی حصول کیلئے  دھرنا دیئے ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے مسائل حل کرنے کے بجائے الٹا ہم پر ظلم و جبر کے پہاڑ تھوڑ رہی ہے انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان سے دودفعہ مسائل کے حل کے لیے ملاقات کا وقت مانگا لیکن وزیراعلی کے پاس ہمارے مسائل سننے کے لیے وقت نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے دعوے بے بنیاد ہیں اور اس لحاظ سے حکومت کی کارکردگی صرف اخبارات کی شہ سرخیوں تک محدود ہے،

مزید :

صفحہ اول -