این اے 249،مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی ہے،عظیم قادری 

این اے 249،مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی ہے،عظیم قادری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور پی ایس 114کیماڑی ٹاؤن کے صدر عظیم قادری نے کہا ہے کہ حلق این اے 249سے مسلم لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی ہے۔حلقے کے عوام 29اپریل کو شیر پر مہر لگاکر نواز شریف سے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیں گے۔ضمنی الیکشن کے نتائج جعلی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہوں گے۔عوام کو مہنگائی اور بے روزگار کے دلدل میں دھکیلنے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے۔میاں نواز چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عظیم قادری نے کہا کہ تمام غیر جانبدار حلقے اس بات پر متفق ہیں کہ حلقہ این اے 249سے مسلم لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی ہے۔2018کے الیکشن میں اس حلقے سے مسلم لیگی صدر شہباز شریف کو بدترین دھاندلی کرکے شکست سے دوچار کرایا گیا تھا۔دھاندلی کے ذریعے منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے نام نہاد کامیابی کے بعد حلقے کے عوام کو فراموش کردیا اور وہ کبھی بھی حلقے نظر نہیں آئے،جس کی وجہ سے عوام میں پی ٹی آئی کے خلاف شدید غم و غصے پایا جاتا ہے اور ان کو عوامی مخالفت کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم چلانے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔عظیم قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی کے نام پر تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ دیا ہے۔ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے والوں نے اپنے دور حکمرانی میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ماتحت کیا جارہا ہے۔عمران خان پاکستان کے گورباچوف ثابت ہورہے ہیں۔اگر فوری طور پر انہیں حکمرانی سے نہیں ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو آج مشکل دور میں نواز شریف کا دور حکومت یاد آرہا ہے،جس میں ملکی معیشت کا پہیہ بہت تیزی کے ساتھ چل رہا تھا اور عوام خوشحال ہورہے تھے۔ایک سازش کے ذریعے نواز شریف کو اقتدار سے ہٹاکر ملک کو تباہی کی جانب سے دھکیل دیا گیا ہے۔عظیم قادری نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے دن پورے ہوگئے ہیں۔بہت جلد عوام کی طاقت ان کو گھر بھیج دیا جائے گا اور نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -