جے بی ایس نے ای این اے کے مالکانہ حقوق حصول حاصل کر لئے

    جے بی ایس نے ای این اے کے مالکانہ حقوق حصول حاصل کر لئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعفر بزنس سسٹمز(جے بی ایس) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے30 کروڑ میں توانائی اور ٹیکنالوجی کی ا بھرتی ہوئی کمپنی  انرجی این آٹو میشن (ای این اے) کی ملکیت حاصل کرلی۔ کمپنی کے حصول کی دستاویزات پر ایک آن لائن تقریب میں دستخط ہوئے جس میں حکومت سندھ کی کرونا سے متعلق تمام ہدایات کی مکمل پابندی کی گئی۔جعفر بزنس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک صف اول کی کمپنی ہے۔یہ کمپنی سالہا سال سے مقامی تجارتی اداروں کو جدید منفرد اور محدود اخراجات پر مبنی حل پیش کرتی رہی ہے۔ چار سال قبل، بلو ٹیک کے کامیابی سے حصول کے بعد، یہ دوسری کمپنی ہے جس کی ملکیت جے بی ایس اپنے ترقی، ایکسیلنس اور جدت کے اسٹریٹجک  فریم ورک کے تحت حاصل کر رہا ہے۔  اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے بی ایس کے سربراہ جناب وقار اسلام نے کہا کہ عام تاثر کے بر عکس دیکھا گیا ہے کہ صرف 16فیصداسٹارٹ اپس مالیاتی وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوتی ہیں۔ہمارا  ملکیتی حقوق حاصل کرنے کا ماڈل  بنیادی ڈھانچہ اور پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو نئے اداروں کے لئے کلیدی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔ہمارا کردار ان نئی کمپنیوں کے ساتھ ایسے کام کرنا ہے جس سے ان کے ناکام ہونے کااندیشہ کم سے کم  ہواور انہیں وہ سہولیات اور کاروباری ماحول فراہم کیا جائے  جس کی بدولت وہ اپنے کاروبار کو چلا سکیں اور اس کو مستحکم کر سکیں۔ای این اے  ایک اسٹارٹ  اپ ہے جس کا آغاز 2016 میں ہوا۔ یہ مالیاتی شعبے پر توجہ رکھتے ہوئے     Internet-of-Things (IoT) اور توانائی کے حل فراہم کرتا ہے۔  ای این اے کا مشن ہے کہ دنیا کو IoT کے تحت منسلک کرے اور کاربن فٹ پرنٹس اور فیول کااستعمال کم کر کے ماحول دوست دنیا بنا نے میں کردار ادا کرے۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ سال 2024 تک  25,000 IoT  ڈیوائسزکو کنیکٹ کر کے  32,500 میگا واٹ تک بجلی کی بچت کی جائے۔ اس کے علاوہ ہم  10,000 سپر کیپیسٹرز  کی تنصیب کر کے 105 ملیں لیٹرز تیل کی بچت کریں گے۔ ہمارے اقدامات کی بدولت  کاربن ڈائی آکسائڈ (CO2)کے اخراج میں 300,000 ٹن کی کمی ہوگی؛ اتنی مقدار میں  کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کے اثرات کم کرنے کیلئے ایک کروڑ چودہ لاکھ درخت درکار ہوتے ہیں۔ ای این اے کے سربراہ عامر سلمان نے کہا کہ ہماری کمپنی ایک ایسی کمپنی ہے جو تجارتی دنیا کو یکجا کرنے اور اسے توانائی فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہم دنیا کو جدید امتجازی (Hybrid) ٹیکنالوجی مہیا کرتے ہیں جس سے ایندھن کی بچت اوراخراجات میں کمی ہوتی ہے اور سبز ماحول کی تر جیح ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -