شوہر کی مسلسل بے روزگاری  پر خاتون نے خودکشی کرلی

شوہر کی مسلسل بے روزگاری  پر خاتون نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی۔ایس ایچ او شارع نور جہاں لیاقت حیات نے بتایا کہ خودکشی کا واقعہ شادمان ٹاؤن نمبر 2 ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں پیش آیا، متوفیہ کی شناخت 36 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ کا شوہر بیروزگار ہے جس پر اس کی اہلیہ ثوبیہ مالی پریشانیوں اور تنگ دستی سے دلبرداشتہ تھی اور اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -