سندھ پولیس کے ر اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

سندھ پولیس کے ر اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے آئی جی ویلفیئر نے 50 سے 59 برس تک کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔اے آئی جی ویلفیئر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کی ہے، فیلڈ فورس کے ساتھ ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے، کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 366 ہے۔اے آئی جی ویلفیئرنے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و اہلکار انتقال کرچکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ 6 ہزار 297 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کیلیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا۔اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔خیال رہے کہ کرونا سے متاثرہ سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 6366 ہے جس میں سے 24 پولیس اہلکار کرونا کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس سے متاثرہ 6297 پولیس افسران و اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -