کراچی میں مزید 4 روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی میں مزید 4 روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے شہر میں 4 روز مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چار روز تک دن کے اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 70کے درمیان رہ سکتا ہے جب کہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 30سے40فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -