کراچی، قائد آباد میں ٹینکر کو حادثہ، ہزاروں لٹر کھانے کا تیل بہہ گیا

کراچی، قائد آباد میں ٹینکر کو حادثہ، ہزاروں لٹر کھانے کا تیل بہہ گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے قائد آباد آباد منزل پمپ کے قریب خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ بڑی مقدار میں خوردنی تیل بہہ جانے کی اطلاع پر مکینوں کی بڑی تعداد بوتلیں، کنستر اور گیلن لیکر پہنچ گئے اور تیل کو بھرنا شروع کر دیا، حادثے کے باعث قائد آباد چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بندھ کردیا تاہم پولیس اور ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔حادثہ ہونے کے 3گھنٹے بعد انتظامیہ نے سڑک ہر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کردیا تاہم ٹرک ڈرائیور اور ٹینکر ڈرائیور سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،سڑک پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار افراد پھسل کر گرگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -