کراچی:ویسٹرن یونین پاکستان کا فیصل بینک کے ساتھ اشتراک 

  کراچی:ویسٹرن یونین پاکستان کا فیصل بینک کے ساتھ اشتراک 

  

کراچی (پ ر) ویسٹرن یونین،سرحد پار، بین کرنسی رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں میں عالمی لیڈر اب فیصل بینک پاکستان کے ایک سرکردہ اسلامی بینک کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں حقیقی وقت میں بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کا نیٹ ورک بڑھا سکے۔ بین الاقوامی رقم کی منتقلی کے وصول کنندگان پاکستان میں دور دراز رسائی رکھنے والے بینک نیٹ ورک کے ذریعہ ویسٹرن یونین کے حقیقی وقت میں اکاؤنٹ میں ادائیگی کی صلاحیت فیصل بینک سے مستفید ہوتے ہیں، جس میں حقیقی وقت میں 35 سے زائد بینکوں میں پروسیسنگ کی جاتی ہے۔ابھی فیصل بینک کسٹمرز کو ویسٹرن یونین کی بین الاقوامی رقم کی منتقلی مقامی کرنسی میں اپنے 575 سے زائد مقامات پر مشتمل ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعہ ادا کر رہا ہے۔ ویسٹرن یونین کے ساتھ توسیعی منصوبہ فیصل بینک کے صارفین کو اس قابل بنائے گا کہ رقم اپنے اکاؤنٹس، نیز پاکستان کے دیگر بینکوں میں حقیقی وقت میں موصول کر سکیں۔بین الاقوامی سطح پر رقم بھیجنے والے 75 سے زائد ممالک اور خطوں میں ویسٹرن یونین کی ڈیجیٹل سروسز یا 200 سے زائد خطوں اور ممالک میں موجود ویسٹرن یونین کے مثالی ریٹیل ایجنٹ نیٹ ورک کا استعمال کر کے رقم بھیج سکتے ہیں۔ویسٹرن یونین کے کنٹری ڈائریکٹر برائے سعودی عرب، پاکستان، افغانستان، سوڈان، اور جنوبی سوڈان جناب علی بدرالدین نے کہا کہ، ''ویسٹرن یونین 170 سال سے دنیا بھر میں لوگوں کے آپس میں ربط قائم کرنے میں آسانیاں پیدا کررہا ہے – اور یہی کام ہم بہترین کرتے ہیں۔''''ہمارا طلب پوری کرنے کا واحد طریقہ بہتر جدت اور پارٹنرشپ کے ذریعہ ہی ممکن ہے، جیسا کہ اب ہم فیصل بینک کے ساتھ کر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پار کی بڑھتی صلاحیت موجودہ اور نئے بینکاری اور ٹیکنالوجی کے دلدادہ صارفین دونوں کو خدمات فراہم کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔''

مزید :

صفحہ آخر -