مولر اینڈ فپس،4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر

 مولر اینڈ فپس،4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر

  

کراچی(پ ر) پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اورنمبرون 4Gآپریٹر جاز(Jazz) نے مولر اینڈ فپس (M&P) پاکستان کو جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کیاہے۔ صرف4ہزار99روپے قیمت سے شروع ہونے والے اس اسمارٹ فیچر فون کاشمارانٹرنیٹ کی سہولت سے مزین انتہائی سستے موبائل فونز میں ہوتاہے۔مولر اینڈ فپس کی مدد سے، جاز ڈیجیٹ 4G کی دو مختلف اقسام، ایلیٹ اور ڈیفنڈر(Elite and Defender)  ملک بھرکی موبائل مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جاز کے چیف کمرشل آفیسر، آصف عزیز نے کہاہے کہ”اگرچہ ہم معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے ہمیشہ سے کام کررہے ہیں تاہم سستے موبائل فونز تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچرفونز کی وسیع پیمانے پر دستیابی کے لئے ملر اینڈ فپس کے ساتھ ہمارے تعاون کی بدولت کم اور درمیانی آمدن والے صارفین کوموبائل انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانے اور اس کے نتیجے میں تمام سماجی و معاشی طبقات کے مابین ڈیجیٹل رابطوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔“ مولر اینڈ فپس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کامران نشاط نے اس حوالے سے کہاکہ ”ڈسٹری بیوشن کا ایک بڑامرکز ہونے کی حیثیت سے ہمارا مقصداپنے صارفین کو ان کے مسائل کا زیادہ سے زیادہ حل پیش کرنا ہے۔ جاز کے ساتھ ہمارا تعاون ایک منفرد اقدام ہے۔ خریداری کے مختلف مقامات تک اپنی رسائی کی بدولت ہم عام لوگوں تک جاز ڈیجیٹ 4G کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔“

مزید :

صفحہ آخر -