این اے 249،جے یو آئی ا امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار

این اے 249،جے یو آئی ا امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا عمر صادق نون لیگ کے مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے وفد کی مفتاح اسماعیل کی قیادت میں جے یو آئی ف کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جے یو آئی ف ساتھ ہے، 29 اپریل کو عوام فیصلہ کرے گی کہ کون جیتتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے پچھلی مرتبہ پی ایس پی نے 16 سو اور ن لیگ نے 34 ہزار ووٹ لیے تھے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو بھی مخلوق ہو اس کے کام کرنے کی ایک حد ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -