کورونا وائر س سے مزید105افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5312ہوگئی

کورونا وائر س سے مزید105افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5312ہوگئی
کورونا وائر س سے مزید105افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5312ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وباءسے 105 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، بلوچستان میں 20 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید :

قومی -