فارن فنڈنگ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دینے کے خلاف کی گئی اپیل سماعت کے لئے مقرر کرر دی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کا تین رکنی بینچ 15 اپریل کو اپیل پر سماعت کریگاجس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دیا تھاجس کے خلاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔